میر رضا کیس: غفلت برتنے پر ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں میر رضا علی کیس میں مبینہ غفلت اور بدانتظامی پر ایس ایچ او گلستان جوہر اور ایس ڈی پی او شارع فیصل ایسٹ زون کو معطل کر دیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ایس ایچ او گلستان جوہر کامران قریشی کو فرائض میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کے احکامات پر معطل کرکے عہدے میں تنزلی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ایس ڈی پی او شارع فیصل ایسٹ زون محمد ارشد آفریدی کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی، جبکہ قواعد و ضوابط اور احتساب کے اصولوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افسران کو میر رضا علی کیس میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے۔

میر رضا کیس: کراچی کے تفتیشی اور میڈیکو لیگل نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے

دوسری جانب تفتیشی ذرائع کے مطابق پولیس نے میر رضا علی کے 28 جولائی کو ہونے والے آخری رابطوں کی بھی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ میر رضا نے اس روز تین ٹیلیفون کالز کے ذریعے دو افراد سے بات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق میر رضا علی نے 28 جولائی کی شب 2 بج کر 13 منٹ اور 2 بج کر 16 منٹ پر علی نامی شخص سے بات کی، جبکہ آخری کال ان کے دوست عبداللہ کی جانب سے موصول ہوئی، دونوں کے درمیان تین منٹ سے زائد گفتگو ہوئی تھی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter