پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج جاری، اتوار کو چاروں صوبوں میں دھرنوں کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف اتوار کو چاروں صوبوں میں وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کے سامنے احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے۔

latest urdu news

لاہور میں احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئیں تو حکومت نے اس کے برعکس ملک میں قیمتیں بڑھا دیں۔ ان کے مطابق مہنگائی اور اضافی ٹیکسوں کا بوجھ براہ راست عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاج ختم نہیں ہوگا اور عوام کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں نے عام شہری کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے دعویٰ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے بھاری رقم وصول کی جا رہی ہے اور جماعت اسلامی اس کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس بھی ختم کیے جانے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والا احتجاج صرف ایک آغاز ہے، جبکہ اتوار کو جماعت اسلامی چاروں صوبوں میں وزرائے اعلیٰ اور گورنر ہاؤسز کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی۔ ان کے مطابق مختلف علاقوں میں کارکنوں کی گرفتاریوں کے باوجود احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج، 510 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

دوسری جانب لاہور میں احتجاج کے باعث فیروزپور روڈ، جیل روڈ، لٹن روڈ، بہاولپور روڈ اور کوئینز روڈ سمیت بعض اہم شاہراہوں پر ٹریفک متاثر ہوئی۔ قرطبہ چوک اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے۔

جماعت اسلامی کے مطابق ملک بھر کے 170 اضلاع میں تقریباً 510 اہم شاہراہوں پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter