آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ، 20 کلو تھیلا 3 ہزار 133 روپے تک پہنچ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے تک مہنگا ہوگیا۔

latest urdu news

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد کراچی میں آٹے کا تھیلا 3 ہزار روپے جبکہ لاڑکانہ میں 2 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 3 ہزار 133 روپے ریکارڈ کی گئی، جو بڑے شہروں میں بلند ترین قیمت ہے۔ پشاور میں یہی تھیلا 3 ہزار 100 روپے جبکہ راولپنڈی میں 3 ہزار 93 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔

بہاولپور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2 ہزار 960 روپے، بنوں میں 2 ہزار 950 روپے، جبکہ حیدرآباد، ملتان، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں قیمت 2 ہزار 800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار 793 روپے جبکہ کوئٹہ میں 2 ہزار 750 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ سکھر میں ایک ہفتے کے دوران قیمت میں 60 روپے اضافہ ہوا اور تھیلا 2 ہزار 560 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ بنوں میں 50 روپے اضافے کے بعد قیمت 2 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

ایک سال میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، کئی شہروں میں 20 کلو کا تھیلا ہزار روپے سے زیادہ مہنگا

دوسری جانب لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2 ہزار 300 روپے اور فیصل آباد میں 2 ہزار 200 روپے تک دستیاب ہے، جو ملک کے بڑے شہروں میں نسبتاً کم قیمتیں ہیں۔

آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باعث شہریوں پر روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خورونوش کے اخراجات کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter