بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو شوہر کی توجہ اور محبت کی ضرورت ہوتی ہے: روبینہ اشرف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے زچگی کے بعد خواتین کی ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد بیوی کو جذباتی سہارا، محبت اور شوہر کا وقت دینا بہت ضروری ہوتا ہے تاکہ وہ ڈپریشن اور ذہنی دباؤ سے محفوظ رہ سکے۔

latest urdu news

ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے روبینہ اشرف نے کہا کہ ماضی میں حمل اور بچے کی پیدائش کے بعد خواتین کو درپیش ذہنی مسائل کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی تھی۔ معاشرے میں یہ تصور عام تھا کہ ماں بننا عورت کی ذمہ داری ہے، چاہے وہ اس دوران کتنی ہی جسمانی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کر رہی ہو۔

انہوں نے کہا کہ حمل کے دوران خواتین کے جسم، جلد اور مجموعی جسمانی کیفیت میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں، جبکہ زچگی کے بعد بھی انہیں کئی جذباتی اور جسمانی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس حساس مرحلے میں شوہر اور خاندان کی جانب سے تعاون، سمجھ بوجھ اور حوصلہ افزائی عورت کی ذہنی صحت بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter