وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفد کے دیگر اراکین کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔
عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے خانہ کعبہ کی زیارت کی، جہاں ملک کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور عوام کی بہتری کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وزیر اعظم کا اسرائیل سے فلوٹیلا میں گرفتار پاکستانیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کے جدہ پہنچنے پر نائب گورنر جدہ شہزادہ سعود بن مشال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات بھی متوقع ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور باہمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
