وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف آج شام دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ اعلیٰ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات طے ہے، جس میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، سیاسی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے علاوہ خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے قطر روانہ، نواز شریف بھی وفد میں شامل

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان جاری تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter