اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی (جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی) کا دسواں اجلاس منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے، تجارتی روابط مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی برادرانہ تعلقات کو مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے پاک۔ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور اقتصادی تعاون کو مزید وسعت ملے گی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اجلاس میں دونوں ممالک کے نمائندوں نے تجارتی رکاوٹیں دور کرنے، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے اور اقتصادی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
