آبنائے ہرمز میں یونانی ایل این جی ٹینکر کو پراسرار واقعہ، کمپنی کا بیان سامنے آ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویب ڈیسک: یونانی شپنگ کمپنی گیس لاگ (GasLog) نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ایل این جی ٹینکر گیس لاگ شنگھائی (GasLog Shanghai) کو 31 جولائی کو آبنائے ہرمز سے روانگی کے دوران ایک پراسرار واقعہ پیش آیا۔

latest urdu news

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی ردعمل کا منصوبہ (Emergency Response Plan) فعال کر دیا گیا۔

کمپنی کے مطابق جہاز کے عملے اور کارگو کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی، جبکہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا گیا۔

گیس لاگ نے واقعے کی نوعیت یا ممکنہ وجہ کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم کہا ہے کہ صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آبنائے ہرمز میں حملے کی صورت میں ایران کے پل اور پاور پلانٹس نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، جہاں حالیہ مہینوں میں سکیورٹی خدشات اور کشیدگی کے باعث جہاز رانی پر عالمی توجہ مرکوز رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter