بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کے عوام کے نام ویڈیو پیغام، حقِ حاکمیت پر زور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عوام کے نام جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ کشمیری عوام کو وہی آئینی اور جمہوری حقوق دلانا چاہتے ہیں جو پاکستان کے ہر شہری کو حاصل ہیں۔

latest urdu news

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کا سب سے بنیادی حق حقِ حاکمیت ہے، اور ان کی جماعت اس حق کے تحفظ اور عوام کی رائے کے احترام پر یقین رکھتی ہے۔

بلاول کے بیان پر خواجہ سعد رفیق کا طنز، ’’زنگ آلود تیر سے شیر کا شکار ممکن نہیں‘‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی اختیار، جمہوری اقدار اور آئینی حقوق کے فروغ کی حامی رہی ہے، اور آزاد کشمیر کے عوام کو بھی مساوی حقوق ملنے چاہییں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کی رائے اور حقِ حاکمیت کا احترام ہی مضبوط جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter