کیلیفورنیا میں امریکا کا جدید ایف-35 بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں امریکا کا جدید ایف-35 بی لائٹننگ II لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت پیراشوٹ کے ذریعے طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

latest urdu news

امریکی میرین ائیرکرافٹ گروپ 11 کے مطابق ایک نشست والا ایف-35 بی لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بجے میرین کور ائیر اسٹیشن پر رن وے تک پہنچنے سے قبل گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی فوج کے مطابق پائلٹ نے بروقت طیارے سے ایجیکٹ کیا، جس کے باعث اس کی جان بچ گئی۔ اسے معمولی زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ٹرمپ نے ترکیے کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر اسرائیلی اعتراض مسترد کر دیا

حادثے کے بعد فائر فائٹرز نے طیارے کے ملبے اور اطراف میں بھڑکنے والی گھاس کی آگ پر قابو پالیا، جبکہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ امریکی فوج نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ ایف-35 بی لائٹننگ II دنیا کے جدید ترین اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے، جو مختصر فاصلے سے اڑان بھرنے اور عمودی انداز میں لینڈنگ (STOVL) کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طیارے کی مالیت تقریباً 102 ملین امریکی ڈالر ہے اور اسے امریکی میرین کور، برطانیہ اور اٹلی کی فضائی افواج بھی استعمال کرتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter