12
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے دیت کی نئی رقم مقرر کر دی ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دیت کی رقم 1 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 390 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کا اطلاق 30 جون 2027 تک ہوگا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یہ رقم اسلامی قانون کے مطابق 30 ہزار 630 گرام چاندی کی موجودہ مالیت کے مساوی مقرر کی گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی مقرر کردہ دیت کی رقم رواں مالی سال کے دوران متعلقہ قانونی معاملات میں نافذ العمل رہے گی۔
