12
لاہور: سابق وزیرِ اعظم اور رکنِ قومی اسمبلی نواز شریف کو لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب نے فوری طور پر لاہور ہیریٹیج ایریا ریوائیول بورڈ کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے نواز شریف کو اس کا چیئرمین نامزد کیا ہے۔
بورڈ لاہور کے تاریخی ورثے، قدیم عمارتوں اور ثقافتی مقامات کی بحالی، تحفظ اور ترقی سے متعلق منصوبوں کی نگرانی اور پالیسی سازی میں کردار ادا کرے گا۔
