سپریم کورٹ آج پرویز الٰہی کے خلاف مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت کرے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مبینہ غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق مقدمے کی سماعت آج ہوگی۔

latest urdu news

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، جبکہ بینچ میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل ہیں۔

عدالتِ عظمیٰ اس مقدمے میں پہلے ہی پرویز الٰہی اور شریک ملزم محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کر چکی ہے۔ ساتھ ہی ٹرائل کورٹ سے مقدمے کی تازہ پیش رفت پر مبنی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کر لی تھی۔

ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن،پرویز الٰہی پر فردِ جرم عائد

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے ڈپٹی پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی نے ضمانت کا غلط استعمال کیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق دونوں ملزمان ضمانت ملنے کے بعد 18 مرتبہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے مقدمے کا ٹرائل مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔

عدالت آج فریقین کے دلائل سننے کے بعد آئندہ کارروائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter