کھاریاں میں پولیس مقابلہ، بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک، دو زخمی ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھاریاں: نواحی علاقے مکیانہ چوک، برسہ روڈ کے قریب پولیس مقابلے کے دوران بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کا مبینہ سرغنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دو زخمی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق ملزمان کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں چار موٹر سائیکلوں پر سوار چھ مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملہ آور اپنے ساتھیوں کو پولیس حراست سے چھڑوا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران تین زخمی ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت محمد منیر عرف مجنوں، شاہ نواز اور محمد ارشد کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق بہاولپور سے بتایا جاتا ہے۔ تینوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں گینگ کا سرغنہ محمد منیر عرف مجنوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

گجرات میں پولیس مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل شہید، ایک ڈاکو ہلاک

پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی، چوری اور رہزنی کی تین درجن سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ واقعے کے بعد فرار ہونے والے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter