کراچی: معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا عاجزی اور انکساری سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر نئی بحث کا موضوع بن گیا۔ اگرچہ کئی مداحوں نے ان کے پیغام کو مثبت قرار دیا، تاہم متعدد صارفین نے ان کے الفاظ اور اندازِ بیان پر تنقید کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر کو رکشہ بک کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں موجود ان کے ایک دوست نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ شہرت کے باوجود رکشے میں سفر کرنا چاہتی ہیں، جس پر اداکارہ نے جواب دیا، "جو شاخ جھک جاتی ہے، اس پر زیادہ پھل لگتے ہیں۔”
ہانیہ عامر نے کہا کہ عاجزی اختیار کرنے والے اور اپنی جڑوں سے جڑے رہنے والے افراد ہی حقیقی معنوں میں کامیاب ہوتے ہیں۔ تاہم ان کا یہی جملہ سوشل میڈیا پر مختلف آراء کا باعث بن گیا۔
عاصم اظہر کے کانسرٹ میں ہانیہ عامر کی ایک بار پھر شرکت، وائرل ویڈیوز نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی
کئی صارفین نے نشاندہی کی کہ مشہور کہاوت کا درست مفہوم یہ ہے کہ "پھلوں سے لدی شاخ ہی جھکتی ہے”، اس لیے ان کے بیان میں الفاظ کا استعمال درست نہیں تھا۔ بعض افراد نے ان کے اندازِ گفتگو اور شخصیت پر بھی تنقید کی، جبکہ کچھ نے ان کے لباس پر بھی تبصرے کیے۔
دوسری جانب ہانیہ عامر کے مداح ان کے دفاع میں سامنے آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ کا مقصد صرف عاجزی اور انکساری کی اہمیت اجاگر کرنا تھا، اس لیے الفاظ کی معمولی غلطی کے بجائے ان کے اصل پیغام کو اہمیت دی جانی چاہیے۔
View this post on Instagram
یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے بیان پر مختلف آراء کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
