حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، ڈیزل مہنگا، پیٹرول سستا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی گئی ہے۔

latest urdu news

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ تعین کرنے کی تجویز، سفارشات وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی: علی پرویز ملک

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے، جبکہ نظرثانی شدہ نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter