شمالی عراق میں کارروائی کے دوران امریکی فوجی ہلاک، سینٹکام نے واقعے کی تصدیق کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی عراق میں ایرانی ڈرون سے متعلق فوجی کارروائی کے دوران ایک امریکی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گرائے گئے ایرانی ڈرون کے باقی ماندہ گولہ بارود کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنانے کی کارروائی جاری تھی۔

latest urdu news

سینٹکام کے بیان کے مطابق کنٹرولڈ ڈسپوزل آپریشن کے دوران اچانک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک امریکی فوجی موقع پر جان کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں فوری سرچ آپریشن کیا گیا۔

تلاشی کے دوران جائے وقوعہ سے نامعلوم انسانی باقیات بھی برآمد ہوئیں، جن کی شناخت کے لیے فرانزک عمل جاری ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل اردن میں ایرانی حملے کے نتیجے میں بھی امریکی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا، جہاں دو اہلکار ہلاک، ایک لاپتا اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملے، 2 امریکی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتے ہیں، جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال بھی مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter