گجرات: بیوہ کی پنشن جاری نہ کرنے پر عدالت کا سخت ایکشن، اسسٹنٹ کمشنر کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: بیوہ خاتون کی پنشن جاری نہ کرنے کے معاملے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گجرات کی تنخواہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق مرحوم سرکاری ملازم محکمہ مال میں پٹواری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی وفات کے بعد ان کی بیوہ نے قانونی طور پر پنشن کے حصول کے لیے متعدد بار متعلقہ محکمہ سے رجوع کیا، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود پنشن جاری نہ کی گئی۔

بعد ازاں متاثرہ خاتون کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ کی غفلت اور تاخیر کے باعث بیوہ اپنے قانونی حق سے محروم رہی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کی مبینہ غفلت اور انتظامی کوتاہی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کی تنخواہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر گجرات کا موضع کوٹ غلام کا دورہ، دریا کے کٹاؤ پر فوری رپورٹ طلب

عدالت نے مزید حکم دیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف عدالتی ناراضی (Displeasure) بھی ان کی ذاتی سروس فائل کا حصہ بنائی جائے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیوہ کی پنشن کے معاملے کو فوری طور پر قانون کے مطابق نمٹایا جائے تاکہ متاثرہ خاتون کو اس کا جائز حق فراہم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter