لاہور: خود کو مسلمان ظاہر کر کے مسلم خاتون سے شادی کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو مسلمان ظاہر کر کے مسلم خاتون سے مبینہ طور پر دھوکا دہی کے ذریعے شادی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق ملزم کے خلاف پشاور میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے اور وہ عدالتی مفرور بھی تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی شناخت چھپا کر ایک مسلم خاندان میں شادی کی تھی، جس پر اس کے خلاف دغا بازی، خود کو مسلمان ظاہر کرنے اور مذہبی شعائر کا مذاق بنانے کے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

ڈولفن ٹیم نے ملزم کو مسلم ٹاؤن سے گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ وحدت کالونی کے حوالے کر دیا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter