وزیراعظم شہباز شریف تعزیت کے لیے قطر روانہ، نواز شریف بھی وفد میں شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے لیے ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ ہوگئے۔

latest urdu news

سرکاری وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے اور سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر شاہی خاندان، حکومت اور عوام سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کریں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور قطر کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ، تاریخی اور مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون اور قریبی روابط کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی ہے۔

امریکا ایران مذاکرات: پاکستان اور قطر فریقین کے ورکنگ گروپس سے رابطے میں رہیں گے، دفتر خارجہ

دوسری جانب حکومتِ پاکستان نے سابق امیرِ قطر کے انتقال پر آج 13 جولائی کو قومی یومِ سوگ قرار دیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا تاکہ مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے اور قطر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔

حکومتِ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اپنے دورِ قیادت میں قطر کی ترقی، استحکام اور عالمی سطح پر اس کے کردار کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter