گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کو جرمانے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کرتے ہوئے متعدد خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کیں۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 43 فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا گیا۔

latest urdu news

چیکنگ کے دوران صفائی کے ناقص انتظامات، فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور دیگر بے ضابطگیوں پر 18 فوڈ بزنسز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے، جبکہ 5 فوڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر 54 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 11 کلوگرام زائدالمیعاد مٹھائیاں اور دیگر ممنوعہ اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ مزید جانچ کے لیے ایک فوڈ سیمپل بھی لیبارٹری تجزیے کی غرض سے حاصل کیا گیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گجرات میں کریک ڈاؤن، غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں پر جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت معائنوں اور قانونی کارروائیوں کا سلسلہ آئندہ بھی بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter