وینزویلا میں زلزلے کی تباہ کاریاں جاری، ہلاکتیں 920 تک پہنچ گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وینزویلا میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں، جبکہ آفٹر شاکس کے باعث مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے۔ متعدد متاثرہ علاقوں میں لوگ اب بھی کھلے مقامات پر رہنے پر مجبور ہیں۔

latest urdu news

برطانوی میڈیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 920 ہو گئی ہے، جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد لاپتا افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے خبردار کیا ہے کہ زلزلے کی شدت اور تباہی کے پیش نظر مجموعی اموات 10 ہزار سے بھی زیادہ ہو سکتی ہیں، جبکہ ریسکیو ادارے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter