حکومت نے پیٹرول سبسڈی اسکیم بند کرنے کا اعلان کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موٹرسائیکل سواروں، چھوٹے کاشتکاروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے متعارف کرائی گئی فیول سبسڈی اسکیم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کی منظوری قومی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے فیول سبسڈی کے اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔

latest urdu news

اجلاس کے دوران سبسڈی پروگرام کی کارکردگی، اس کے نتائج اور عوامی سطح پر اس کے اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو براہ راست ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے، جس کے بعد اس پروگرام کو جاری رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

شرکاء نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد متفقہ طور پر سبسڈی اسکیم کے خاتمے کی حمایت کی۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ آئندہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام اور مالی امداد کی ترسیل کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

بائیکرز کے لیے بڑا ریلیف: پنجاب حکومت کا پیٹرول سبسڈی منصوبہ

اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ پروگرام کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو محفوظ کیا جائے، موجودہ نظام کی کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اصلاحات متعارف کرائی جائیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری پیٹرولیم، سیکرٹری آئی ٹی، گورنر اسٹیٹ بینک، صوبائی نمائندوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے حکام نے بھی شرکت کی اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter