گجرات: ڈپٹی کمشنر Noor-ul-Ain نے ڈنگہ میں جاری بیوٹیفکیشن مہم کے تحت میڈین میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر Ahmad Sher Gondal اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے "خوشاب روڈ (گلزار شہید چوک تا قینچی چوک) کی توسیع اور ازسرِ نو تعمیر” کے منصوبے کے تحت جاری خوبصورتی اور گرین بیلٹ کی بہتری کے کاموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت، معیار اور شجرکاری کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران میڈینز میں املتاس، لیگیسٹونیا اور گلاب کے پودے لگائے گئے تاکہ سڑک کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جا سکے اور ماحول کو مزید سرسبز بنایا جا سکے۔
محرم الحرام: ڈپٹی کمشنر گجرات کا جلالپور جٹاں میں کیٹیگری اے جلوس کے روٹ کا دورہ، انتظامات کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شجرکاری کے بعد پودوں کی مناسب دیکھ بھال اور نگہداشت کو یقینی بنایا جائے تاکہ بیوٹیفکیشن منصوبے کے مثبت نتائج دیرپا ثابت ہوں اور شہریوں کو بہتر ماحول میسر آ سکے۔
