ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کے ہمراہ جلالپور جٹاں میں محرم الحرام کے کیٹیگری اے جلوس کے روٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے قصرِ بتول سے تھانہ جلالپور جٹاں تک جلوس کے روٹ کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عزاداروں کے لیے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور جلوس کے روٹ پر انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔
نورالعین کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کی سہولت کے لیے تمام ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے تحصیل امن کمیٹی کا اجلاس، گجرات میں ہم آہنگی پر زور
دورے کے موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے اور انہیں مختلف انتظامی امور سے متعلق ضروری ہدایات دی گئیں۔
