وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں محسن نقوی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس مرتبہ ان کی کوششیں صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں بلکہ انہوں نے عالمی سطح پر امن کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے ثابت کیا ہے کہ مؤثر قیادت اور سفارتی حکمت عملی کے ذریعے بڑے تنازعات کے حل میں بھی مثبت پیش رفت ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
امریکا۔ایران کشیدگی میں پاکستان کے سفارتی کردار کو عالمی توجہ، ترک میڈیا نے اہم نکات اجاگر کر دیے
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا ہے، جس پر باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہونے والی تقریب کے دوران کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کے مطابق معاہدے کے نتیجے میں دونوں ممالک نے کشیدگی کے خاتمے اور امن کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت کی ہے۔
