پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کو جزوی ریلیف مل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو جزوی ریلیف فراہم کر دیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا۔

latest urdu news

حکومتی فیصلے کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ نئی کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور دیگر معاشی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ نئی قیمتیں آئندہ پندرہ روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter