نئے مالی سال میں دفاعی اخراجات بڑھانے کی تجویز، بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے دفاعی بجٹ میں نمایاں اضافے کی تجویز دیتے ہوئے 3 ہزار ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو رواں مالی سال کے نظرثانی شدہ دفاعی بجٹ کے مقابلے میں تقریباً 18 فیصد زیادہ ہے۔

latest urdu news

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بجٹ دستاویزات کے مطابق دفاعی شعبے کے لیے 3000 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ جاری مالی سال میں دفاعی اخراجات کا نظرثانی شدہ حجم 2595 ارب روپے رہا۔

دستاویزات کے مطابق علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاعی تیاریوں اور سیکیورٹی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دفاعی بجٹ میں تقریباً 450 ارب روپے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ مجوزہ دفاعی بجٹ مجموعی وفاقی بجٹ کا تقریباً 15 فیصد بنتا ہے۔

نئے مالی سال میں پاک فوج کے لیے 1284 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ پاک فضائیہ کے لیے 573 ارب روپے اور پاک بحریہ کے لیے 293 ارب روپے رکھنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران پاک فوج کے لیے 1184 ارب روپے، فضائیہ کے لیے 520 ارب روپے اور بحریہ کے لیے 273 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

پیپلز پارٹی کا بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کی خبروں کی تردید، اجلاس میں شرکت کا اعلان

بجٹ دستاویزات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر متعلقہ اخراجات کے لیے 967 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں، جبکہ آپریشنل سرگرمیوں اور دفاعی تیاریوں کے لیے 743 ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور قومی سلامتی کے تقاضوں کے پیش نظر دفاعی شعبے کو ترجیح دی جا رہی ہے، جبکہ بجٹ میں مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات، افرادی قوت کے اخراجات اور دیگر انتظامی امور کے لیے بھی مناسب وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter