سونے کی قیمتوں نے پھر اونچی اڑان بھر لی، فی تولہ نرخ میں نمایاں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

latest urdu news

یاد رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 22 ہزار 347 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی، تاہم آج مارکیٹ میں صورتحال تبدیل ہوئی اور سونے کے نرخ دوبارہ بڑھ گئے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 250 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے مقرر ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 525 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 72 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 175 ڈالر تک پہنچ گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے۔ فی تولہ چاندی 190 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 79 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مقامی نرخوں میں اتار چڑھاؤ کی اہم وجہ بن رہی ہیں، جس کے باعث سرمایہ کار اور خریدار مارکیٹ کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter