سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں: کیا نیلم منیر کے گھر ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر ایک حالیہ تقریب میں شرکت کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں مختلف قیاس آرائیوں نے جنم لے لیا ہے۔

latest urdu news

شادی کے بعد زیادہ تر دبئی میں مقیم رہنے والی اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے شوبز سرگرمیوں میں کم ہی دکھائی دیتی ہیں اور صرف منتخب عوامی تقریبات میں شرکت کرتی ہیں۔ حال ہی میں وہ ایک تقریب میں رائل بلیو لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جہاں انہوں نے افتتاحی تقریب میں حصہ لیا اور مداحوں سے ملاقات بھی کی۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگیں تو بعض صارفین نے یہ اندازہ لگانا شروع کر دیا کہ اداکارہ اپنے پہلے بچے کی منتظر ہیں۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں، نیک خواہشات اور دعائیہ پیغامات کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

تاہم اس حوالے سے تاحال نیلم منیر یا ان کے خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اس لیے اداکارہ کی ممکنہ خوشخبری سے متعلق زیرِ گردش تمام دعوے فی الحال صرف سوشل میڈیا قیاس آرائیوں تک محدود ہیں۔

مداح اب اداکارہ یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے کسی باضابطہ اعلان کا انتظار کر رہے ہیں، جو ان خبروں کی حقیقت واضح کر سکے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter