آسٹریلوی فٹبال ٹیم کے ڈیفنڈر عزیز بہیچ نے اسٹیڈیم میں اپنی اہلیہ کی موجودگی پر خوشی اور جذباتی کیفیت کا اظہار کیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔
عزیز بہیچ اس وقت بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایک اہم میچ کے دوران میدان میں اترے۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ روز بہیچ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں، جن کی موجودگی نے کھلاڑی کے حوصلے بلند کر دیے۔
رپورٹس کے مطابق روز بہیچ کو ورلڈ کپ سے قبل کینسر جیسے موذی مرض کا سامنا رہا، تاہم انہوں نے بیماری کو شکست دے دی اور صحتیابی کے بعد اپنے شوہر کی حوصلہ افزائی کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔
فیفا ورلڈکپ سے قبل تہران میں ایرانی فٹبال ٹیم کے حق میں بڑا عوامی اجتماع
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عزیز بہیچ نے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو بیماری کے دوران مضبوطی سے لڑتے دیکھا، جس نے انہیں بھی ہمت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اہلیہ کی موجودگی ان کے لیے باعثِ سکون اور حوصلہ ہے۔
فٹبالر نے مزید کہا کہ ان کی اہلیہ ہمیشہ اہم مواقع پر ان کے ساتھ رہی ہیں اور اس بار بھی ان کی موجودگی نے ان کے کھیل پر مثبت اثر ڈالا ہے۔
