پینٹاگون کا انکشاف: اسرائیل پر امریکا کی نگرانی اور جاسوسی کے خدشات میں اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امریکا کی حساس معلومات تک رسائی اور ممکنہ جاسوسی کے خدشات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

latest urdu news

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے اسرائیلی سرگرمیوں سے متعلق سکیورٹی خطرے کی سطح کو بلند ترین درجے تک پہنچا دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس پیش رفت نے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود بعض پالیسی اختلافات کو مزید نمایاں کر دیا ہے، خاص طور پر ایران سے متعلق صورتحال کے تناظر میں۔

ذرائع کے مطابق امریکی خدشہ ہے کہ مبینہ نگرانی کا مقصد امریکی اعلیٰ حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو اور فیصلہ سازی کے عمل سے متعلق معلومات حاصل کرنا ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران کے معاملے پر واشنگٹن اور تل ابیب کے مؤقف میں واضح اختلافات پائے جاتے ہیں۔

ایران جنگ: 13 امریکی اہلکار ہلاک، 365 زخمی پینٹاگون کی رپورٹ جاری

دوسری جانب اسرائیلی سفارتخانہ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جاسوسی سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد ہیں۔ تاہم امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے تاحال اس مؤقف پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پہلے ہی کشیدہ ہے اور امریکا و اسرائیل کے درمیان پالیسی سطح پر بعض اختلافات کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter