ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزام میں رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔

latest urdu news

ایف آئی آر کے مطابق مدعیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ثاقب چدھڑ اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بلیک میلنگ اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ الزام ہے کہ ملزم نے شادی سے انکار پر مبینہ طور پر ذاتی ویڈیوز اور ڈیٹا لیک کرنے کی دھمکیاں دیں۔

ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ اداکارہ کی بہن نے دھمکیوں سے متعلق ویڈیوز تفتیشی ادارے کو فراہم کیں، جنہیں ڈیجیٹل شواہد کے طور پر تحویل میں لے کر فرانزک معائنے کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل مواد بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

اداکارہ مومنہ اقبال کی نکاح تقریبات، دلکش برائیڈل لک سوشل میڈیا پر وائرل

تفتیشی رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ثاقب چدھڑ کے نمبر سے دھمکی آمیز پیغامات بھیجے گئے، جبکہ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم نے کچھ ڈیٹا حذف کرنے کی کوشش کی۔ مزید الزام ہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کو جھوٹے الزامات اور دباؤ کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

ایف آئی آر میں یہ مؤقف بھی شامل ہے کہ مبینہ طور پر ملزم، اس کی اہلیہ اور دیگر افراد نے غیر قانونی نگرانی اور سائبر ہراسانی میں حصہ لیا، اور متاثرہ اداکارہ اور ان کے اہل خانہ کو مسلسل دھمکیاں دی گئیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے چند روز قبل اس معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے باضابطہ رجوع کیا تھا، جس کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter