جہلم میں دن دیہاڑے پولیس اہلکار لٹ گئے، ملزمان اسلحہ چھین کر فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم میں دن دیہاڑے مسلح ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو لوٹ لیا، ملزمان اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم میں تھانہ کالا گجراں کے علاقے میں دن دیہاڑے پیش آنے والی ایک واردات میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر ان سے سرکاری اسلحہ اور موٹر سائیکل کی چابی چھین لی اور فرار ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار معمول کے گشت پر موجود تھے۔ اس دوران مسلح ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا، یرغمال بنایا اور سرکاری اسلحہ سمیت موٹر سائیکل کی چابی چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعہ کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد مختلف مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے، جس کی مدد سے ایک ملزم کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شناخت ہونے والا ملزم متعدد مقدمات میں مطلوب اشتہاری ہے اور اس کا تعلق سرائے عالمگیر سے بتایا جاتا ہے۔

جہلم میں شہری کے گھر پر قبضے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter