پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ Momina Iqbal کی نکاح تقریب اور اس سے جڑی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں مداحوں کی جانب سے ان کے روایتی دلہن کے انداز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
لاہور میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں اداکارہ نے ڈل گولڈن رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا، جس پر نفیس کڑھائی کی گئی تھی۔ انہوں نے ہم رنگ چولی اور دوپٹہ کے ساتھ رسٹ رنگ کا اضافی دوپٹہ بھی لیا، جس نے ان کے برائیڈل لک کو مزید منفرد بنا دیا۔
مومنہ اقبال نے اپنے انداز کو مکمل کرنے کے لیے ناتھ، ٹیکا، جھومر، چوکر، ہار اور سنہری کنگنوں سمیت روایتی زیورات کا انتخاب کیا، جس سے ان کی دلہن کی شخصیت مزید نمایاں نظر آئی۔
مومنہ اقبال کی دعائے خیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، دلکش انداز نے مداحوں کو متاثر کر دیا
دوسری جانب ان کے شوہر حمزہ حبیب سفید شیروانی اور سنہری کَلہ میں نظر آئے، جس نے جوڑے کے روایتی انداز کو مزید خوبصورت بنا دیا۔
مومنہ اقبال نے اپنے کیریئر میں متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے لاکھوں فالوورز موجود ہیں۔ نکاح کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
