جہلم: ٹریفک پولیس سے بدتمیزی، کارِ سرکار میں مداخلت اور سڑک بلاک کرنے والے دو ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکے جانے کے بعد ٹریفک پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کرنے، سرکاری امور میں مداخلت اور سڑک بند کر کے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر معمول کی چیکنگ کے دوران روکا گیا تھا، تاہم انہوں نے قانون کی پاسداری کرنے کے بجائے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا، سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی اور سڑک بلاک کر کے ٹریفک کی روانی کو متاثر کیا۔

واقعہ کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ کالا گجراں پولیس موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جہلم: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور پولیس سے بدتمیزی پر خاتون سمیت تین افراد گرفتار

پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس قانون کی بالادستی، شہریوں کی سہولت اور سرکاری اہلکاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کارِ سرکار میں مداخلت، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے بدتمیزی اور عوامی مشکلات کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter