جاپان میں آبادی کے حوالے سے ایک تشویشناک رجحان سامنے آیا ہے، جہاں ملک کی مجموعی آبادی میں مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے اور تعداد کم ہو کر 12 کروڑ 30 لاکھ سے بھی نیچے آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میں آبادی میں کمی کا یہ سلسلہ مسلسل پانچویں سال جاری ہے، جس کے دوران مجموعی طور پر 30 لاکھ سے زائد افراد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جاپان کی وزارت داخلہ کی ابتدائی مردم شماری رپورٹ کے مطابق ملک کی آبادی اب 12 کروڑ 30 لاکھ 49 ہزار 524 رہ گئی ہے، جو اکتوبر 2020 کی مردم شماری کے مقابلے میں تقریباً 2.5 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
جاپان: خاتون نے اے آئی پارٹنر کے ساتھ کی غیر معمولی شادی
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مسلسل پانچواں سال ہے جب جاپان کی آبادی میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جسے ماہرین ملک کے بڑھتے ہوئے عمر رسیدہ افراد اور کم شرح پیدائش سے جوڑ رہے ہیں۔
