عید الاضحی پر وادی کاغان سیاحوں کا مرکز بن گئی، تین روز میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کی آمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران وادی کاغان میں سیاحوں کا غیرمعمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں ملک بھر کے ساتھ ساتھ بیرونِ ملک سے آنے والے سیاحوں نے بھی بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔

latest urdu news

خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق تعطیلات کے تین دنوں میں ایک لاکھ 28 ہزار 862 سیاح وادی کاغان پہنچے۔ ان میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے، جنہوں نے علاقے کی قدرتی خوبصورتی سے بھرپور لطف اٹھایا۔

سیاحوں کی بڑی تعداد وادی کے خوشگوار موسم، برف پوش گلیشیئرز، دلکش جھیلوں، حسین آبشاروں اور دریائے کنہار کے شفاف پانی کو دیکھنے کے لیے یہاں پہنچی۔ قدرتی مناظر اور ٹھنڈا ماحول گرمی سے نجات کے خواہشمند افراد کے لیے خاص کشش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لیے مختلف مقامات پر خصوصی عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو مسافروں کو معلومات اور ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter