عیدالاضحیٰ پر قربانی کا نیا ریکارڈ، 74 لاکھ 70 ہزار جانور ذبح، کھالوں کی مالیت 8 ارب 67 کروڑ روپے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں قربانی کے جانوروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں قابلِ ذکر اضافہ ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانور قربان کیے گئے تھے، جبکہ اس سال قربانی کے رجحان میں اضافے کے باعث یہ تعداد تقریباً پانچ لاکھ بڑھ گئی۔ ماہرین کے مطابق اس اضافے سے مویشیوں کی تجارت اور عیدی معاشی سرگرمیوں میں وسعت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق قربان کیے گئے جانوروں میں 27 لاکھ 50 ہزار گائے اور بیل، 42 لاکھ بکرے، 5 لاکھ بھیڑیں اور 25 ہزار اونٹ شامل تھے۔ بکرے بدستور قربانی کے لیے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے جانور رہے، جبکہ گائے اور بیل کی قربانی کا تناسب بھی نمایاں رہا۔

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق کھالوں کی قیمتوں میں رواں سال استحکام دیکھنے میں آیا۔ گائے اور بیل کی کھال کی اوسط قیمت 2200 روپے، بکرے کی 600 روپے، بھیڑ کی 100 روپے جبکہ اونٹ کی کھال تقریباً 2000 روپے میں فروخت ہوئی۔

شدید گرمی کے باعث قربانی کے جانوروں میں بیماریوں کا پھیلاؤ، ویٹرنری اسپتالوں میں رش بڑھ گیا

عیدالاضحیٰ کے دوران جمع ہونے والی کھالوں کی مجموعی مالیت تقریباً 8 ارب 67 کروڑ روپے رہی، جو چمڑے کی صنعت کے لیے اہم معاشی حیثیت رکھتی ہے۔ کھالیں لیدر انڈسٹری کا بنیادی خام مال ہیں اور ان کی خرید و فروخت سے وابستہ کاروبار ہزاروں افراد کے روزگار کا ذریعہ بنتا ہے۔

صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کھالوں کو محفوظ رکھنے، بروقت نمک کاری اور مؤثر ترسیل کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے تو چمڑے کی صنعت کی پیداوار اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے، جس سے قومی معیشت کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter