پاکستان شوبز صنعت کے معروف اداکار Fahad Mustafa اپنے منفرد لباس اور نئے انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ ان کے حالیہ روپ پر جہاں کچھ مداحوں نے تعریف کی، وہیں کئی صارفین نے سخت تنقید بھی کی۔
Fahad Mustafa نے اپنے سماجی رابطے کے صفحے پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ڈھیلے ڈھالے جدید لباس، چوڑے پائنچوں والی پتلون اور لمبے بالوں کے ساتھ دکھائی دیے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل دیکھنے میں آیا۔
بعض صارفین نے ان کے انداز کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے، جبکہ کچھ لوگوں نے ان کے لباس اور بالوں کے انداز پر حیرت کا اظہار کیا۔ چند افراد نے انہیں بھارتی گلوکار Himesh Reshammiya سے بھی تشبیہ دی۔
دوسری جانب اداکار کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کو نئے انداز اپنانے اور مختلف تجربات کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ مداحوں کے مطابق Fahad Mustafa ہمیشہ منفرد انداز اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔
فہد مصطفیٰ نے اہلیہ کو ان فالو کردیا، دوسری شادی کی افواہیں زور پکڑ گئیں
یاد رہے کہ Fahad Mustafa حالیہ دنوں اپنی نئی ہارر فلم “زومبیڈ” کی تشہیر میں مصروف ہیں، جو عیدالاضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ اس سے قبل ان کے ڈرامے “کبھی میں کبھی تم” اور فلم “آگ لگے بستی میں” کو بھی شائقین کی جانب سے بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔
