5
جہلم: عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی قربانی کے جانور بھی چوروں سے محفوظ نہ رہ سکے۔ تھانہ سول لائن کے علاقے شمالی محلہ ڈھوک مقرب میں رات کی تاریکی میں حویلی سے قربانی کیلئے لایا گیا بکرا چوری کر لیا گیا۔
متاثرہ شہری مطلوب حسین کے مطابق وہ اڑھائی ماہ قبل شوق سے بکرا خرید کر لائے تھے تاکہ عیدالاضحیٰ پر سنتِ ابراہیمی ادا کر سکیں، تاہم نامعلوم چور رات کے وقت حویلی سے بکرا اٹھا کر فرار ہو گئے۔
واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے جبکہ متاثرہ مالک نے پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی
پولیس کے مطابق علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔
