کشمیر سے مانچسٹر تک: سابق ٹیکسی ڈرائیور شوکت علی لارڈ میئر منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کشمیر سے تعلق رکھنے والے سابق ٹیکسی ڈرائیور شوکت علی نے مانچسٹر کے 128 ویں لارڈ میئر کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ ان کی کامیابی کو برطانوی پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

حلف برداری کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شوکت علی نے اس موقع کو اپنی زندگی کا “انتہائی جذباتی لمحہ” قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا تعلق کشمیر کے گاؤں بٹلی سے ہے اور وہ 16 برس کی عمر میں بہتر مستقبل کی تلاش میں مانچسٹر منتقل ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں، جس کے باعث وہ اس خوشی کے موقع پر ان کی موجودگی سے محروم رہے۔ شوکت علی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دکھ ہے کہ والدہ ان کی زندگی کے اس اہم لمحے کو نہ دیکھ سکیں۔

شوکت علی 1965 میں پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی دور میں انہوں نے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں کام کیا جبکہ بعد میں فرنیچر کے کاروبار اور ایک چھوٹے فوڈ آؤٹ لیٹ سے بھی وابستہ رہے۔

انہوں نے مانچسٹر میں کئی سال تک بطور لائسنس یافتہ ٹیکسی ڈرائیور خدمات انجام دیں۔ اسی دوران شام کے اوقات میں انگریزی زبان سیکھی اور بعد ازاں سٹی کالج مانچسٹر سے آئی ٹی میں ڈپلومہ بھی حاصل کیا، جس نے ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں نئی راہیں کھولیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter