اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا جلالپور جٹاں مویشی منڈی کا معائنہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے جلالپور جٹاں میں قائم مویشی منڈی اور سیل پوائنٹس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتظامات اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

latest urdu news

دورے کے دوران عوامی سہولت کیلئے قائم میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس، شکایات کے اندراج کیلئے خصوصی کاؤنٹر اور پولیس سیکیورٹی کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ صفائی کے عملے کی موجودگی اور منڈی میں مجموعی صفائی کی صورتحال بھی چیک کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا اراضی ریکارڈ سنٹر جلالپور جٹاں کا دورہ، سہولتوں میں بہتری کی ہدایات

انتظامیہ کی جانب سے زائرین اور جانوروں کیلئے سایہ دار مقامات، رات کے وقت خرید و فروخت کیلئے مناسب روشنی اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے تاکہ بیوپاریوں اور خریداروں کو بہتر سہولتیں میسر آ سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter