امجد خان کے بیٹے کا انکشاف: والد کے بقایا پیسے دلوانے کی انڈر ورلڈ پیشکش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے معروف اداکار Amjad Khan کے بیٹے شاداب خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد کے واجب الادا پیسے واپس دلوانے کے لیے ایک انڈر ورلڈ ڈان نے مدد کی پیشکش کی تھی۔

latest urdu news

ایک حالیہ انٹرویو میں شاداب امجد خان نے بتایا کہ فلم انڈسٹری کی جانب سے ان کے والد کے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد کی رقم ادا نہیں کی گئی تھی۔ ان کے مطابق کئی فلم ساز اور پروڈیوسرز ان کے والد کے مقروض تھے، تاہم بارہا مطالبے کے باوجود رقم واپس نہیں کی گئی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ والد کے انتقال کے بعد ایک انڈر ورلڈ سے منسلک شخص نے فون کر کے کہا کہ وہ یہ رقم چند دنوں میں واپس دلوا سکتا ہے، مگر ان کی والدہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا۔ شاداب خان کے مطابق ان کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر نے کبھی انڈر ورلڈ سے کوئی فائدہ نہیں لیا، اس لیے وہ اس طرح کی کسی مدد کو قبول نہیں کرنا چاہتیں۔

شاداب خان نے مزید بتایا کہ ان کے والد نے بعض افراد کے قرض معاف بھی کیے تھے، لیکن کئی ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے ادائیگی کی استطاعت ہونے کے باوجود رقم واپس نہیں کی۔

یاد رہے کہ امجد خان اپنے دور کے مشہور اداکار تھے اور فلم Sholay میں “گبّر” کے کردار کی وجہ سے آج بھی یاد کیے جاتے ہیں۔ وہ اپنے وقت کے نمایاں ولن اداکاروں میں شمار ہوتے تھے اور 130 سے زائد فلموں میں کام کر چکے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter