محبت اہم ہے مگر کیریئر پر سمجھوتہ نہیں کروں گی: دنانیر مبین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹاردنا نیر نے کہا ہے کہ وہ محبت کو زندگی کا اہم حصہ سمجھتی ہیں، لیکن اپنے کیریئر اور اہداف پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

latest urdu news

ایک حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ وہ کسی شخص کو حاصل کرنے کے لیے خود کو پاگل پن کی حد تک نہیں لے جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی پوری توجہ اپنے کام، ذاتی ترقی اور بہتر زندگی گزارنے پر مرکوز ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں اس وقت کئی اہم معاملات چل رہے ہیں اور وہ اپنے کیریئر کو اولین ترجیح دے رہی ہیں۔ ان کے مطابق محبت اپنی جگہ اہم ضرور ہے، مگر وہ کبھی بھی اسے زندگی پر حاوی نہیں ہونے دیں گی۔

احد رضا میر اور دنانیر مبین کی قربتیں؟ مداحوں نے خدشات کا اظہار کر دیا

دنانیر مبین نے اپنے ڈراموں اور سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مداحوں کی دلچسپی خوش آئند ہے، تاہم بعض اوقات غیر ضروری باتیں ان کے خاندان کو متاثر کرتی ہیں۔ ان کے مطابق ان کے والدین بعض تبصروں پر پریشان ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کبھی کبھار صورتحال مشکل محسوس ہوتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور مستقبل میں بھی پوری محنت اور توجہ کے ساتھ اپنے فن کو آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter