قلم چھوڑ ہڑتال عوام دشمن اقدام ہے: چودھری سالک حسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر اور وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور اس پر فوری و مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملے، سیاسی و سماجی شخصیات اور علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ صوبے میں بڑھتے ہوئے خطرات کی عکاسی کرتی ہے، جن پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ حکمت عملی اپنانا ناگزیر ہے۔

latest urdu news

چوہدری سالک حسین کی سردار محمد یوسف اور چوہدری الیاس سے ملاقات

چودھری سالک حسین نے صوبائی حکومت کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال کو افسوسناک اور عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے صحت، تعلیم اور دیگر انتظامی معاملات بری طرح متاثر ہوتے ہیں، جبکہ عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ گفتگو انہوں نے پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے صدر اور کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل انتخاب خان چمکنی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے کی۔ وفد میں صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بلال محمدزئی، عبدالباسط اور سینئر رہنما ریاض خان بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران انتخاب خان چمکنی نے وفاقی وزیر کو خیبرپختونخوا کی سیاسی، انتظامی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سے تفصیلی آگاہ کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter