لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی کا ایک نیا اور سنہرا دور شروع ہو چکا ہے۔ یہ بات انہوں نے اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اراکین اسمبلی نے ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں صفائی کے نظام کی توسیع کو سراہا، جبکہ صوبے بھر میں 13 ہزار سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور توسیع کے منصوبوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تین ہزار سے زائد مراکز صحت کو جدید ہیلتھ کلینکس میں تبدیل کرنے سے صحت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور Nawaz Sharif Medical City جلد مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام سے دل کے مریضوں کو بہتر سہولیات مل رہی ہیں، جبکہ ہر ضلع میں کیتھ لیب اور سٹروک مینجمنٹ سینٹرز کے قیام سے فوری علاج ممکن بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق آٹزم سے متاثرہ بچوں کے لیے پہلا سرکاری اسکول بھی امید کی کرن ثابت ہو رہا ہے۔
مریم نواز کا کسان دوست اقدام، “اپنا کھیت اپنا روزگار” اسکیم کا آغاز
Maryam Nawaz Sharif نے رہائشی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنا چھت، اپنا گھر‘ اسکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد گھر تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بے روزگار اور بے زمین کسانوں کے لیے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک بس سروس کو صوبے کے دور دراز علاقوں تک پھیلایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو آرام دہ اور مفت سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
