ٹرمپ کی اہلیت پر عوامی شکوک؛ اکثریت نے قیادت کے لیے غیر موزوں قرار دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی عوام کی رائے جانچنے کے لیے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں پر سنجیدہ سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اس سروے میں بڑی تعداد میں شہریوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ وہ صدارتی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں نبھانے کے قابل نہیں رہے۔

latest urdu news

واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور اپسوس کے مشترکہ سروے کے مطابق تقریباً 59 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کی ذہنی استعداد اس معیار کی نہیں رہی جو ایک صدر کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔ سروے میں شامل افراد کی اکثریت نے یہ بھی رائے دی کہ وہ بطور کمانڈر ان چیف اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کرنے کے لیے درکار جسمانی اور ذہنی فٹنس نہیں رکھتے۔

اس کے برعکس، 40 فیصد افراد نے ٹرمپ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قیادت کے لیے موزوں قرار دیا، جبکہ ایک فیصد نے اس معاملے پر کوئی واضح رائے دینے سے گریز کیا۔

ٹرمپ کا ایران سے جنگ پر محتاط مؤقف؛ طاقت کے ساتھ امن کی بات

دوسری جانب، اپنی صحت سے متعلق خدشات پر صدر ٹرمپ کا مؤقف مختلف ہے۔ وہ متعدد مواقع پر یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ وہ خود کو آج بھی اتنا ہی متحرک اور مضبوط محسوس کرتے ہیں جتنا وہ کئی دہائیوں پہلے تھے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter