کوئٹہ میں شہید ہونے والے پنڈدادنخان کے بہادر سپوت کو کندوال میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنڈدادنخان: کوئٹہ میں شہید ہونے والے پنڈدادنخان کے بہادر سپوت ایف سی کے جوان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں کندوال سے تعلق رکھنے والے فرنٹیئر کور کے جوان شہید محمد فیصل ریاض کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ فوجی افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نماز جنازہ کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید کو سلامی دی گئی اور قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

محمد فیصل ریاض کوئٹہ میں دورانِ ڈیوٹی وطنِ عزیز پر قربان ہوئے۔ شہید کی میت جونہی آبائی گاؤں پہنچی تو فضا سوگوار ہو گئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ نمازِ جنازہ میں شریک افراد نے شہید کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا۔

شہید محمد فیصل چار بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے اور ان کی شادی محض پانچ ماہ قبل ہوئی تھی، جبکہ وہ اپنے گھر کے واحد کفیل بھی تھے۔ ان کے والد پہلے ہی انتقال کر چکے تھے اور گھر کی تمام ذمہ داریاں انہی کے کندھوں پر تھیں۔

حوالدار محمد نوید پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

کندوال گاؤں ضلع جہلم میں سب سے زیادہ شہداء دینے والے علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں کے باسیوں کی وطن کے لیے قربانیاں ایک روشن روایت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ شہید محمد فیصل کی شہادت بھی اسی عظیم سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

شہریوں نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter