ایران اور پاکستان قیادت کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور جنگ بندی پر گفتگو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عباس عراقچی  نے پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے خطے کی مجموعی صورتحال اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

latest urdu news

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے الگ الگ گفتگو میں Asim Munir اور پاکستان کے نائب وزیراعظم Ishaq Dar سے رابطہ کیا۔ ان بات چیت میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امن کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سالک اور شافع قابلِ احترام مگر فیصلوں پر افسوس ہے، چوہدری نصیر عباس کا بیان

رپورٹس کے مطابق دونوں جانب سے علاقائی استحکام کی اہمیت پر زور دیا گیا اور جاری صورتحال میں سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter